ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کے تحت لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرقیادت لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں انسداد تجاوزات آپریشنز کے دوران 407 تجاوزات ہٹائی گئی ہیں، اور نجی فرنیچر آؤٹ کے خلاف ازخود ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں نے مختلف مقامات سے تجاوزات ختم کیں، اور 24 ٹرکوں پر تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔اس مہم کے دوران 5200 سے زائد بینرز، پوسٹرز اور اسٹریمرز کو ہٹایا گیا، 14 مویشی ضبط کیے گئے اور متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔
سنگین خلاف ورزیوں پر 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 134 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ایم او آر کاشف جلیل نے کہا کہ بڑے پیمانے پر آپریشن سے تجاوزات والے علاقے صاف کر دیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایم او آر لاہور ان کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی براہ راست نگرانی میں یہ میگا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔