ویب ڈیسک:چوکی میوہسپتال پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شہر میں سرگرم اسٹریٹ کریمنلز کے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کی واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان پر الزام ہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں، خصوصاً اسلام پورہ سمیت متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔ یہ گروہ شہریوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے ذریعے وارداتیں انجام دیتا تھا، جس سے پولیس کے لیے ان کا سراغ لگانا مزید مشکل ہو جاتا تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔