پہلگام حملہ: کیرالہ ہائیکورٹ کے 3 ججوں نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

ججز حملے سے قبل سرینگر پہنچ چکے تھے ،میڈیا پرخبریں ان کی پہلگام میںموجودگی کی چلائی جاتی رہیں
 نئی دہلی (آئی این پی )کیرالہ ہائیکورٹ کے تین ججز جو جموں و کشمیر کے دورے پر تھے، نے پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔جج انیل کے نیرندرن، جی گیریش اور پی جی اجیت کمار اپنے اہلخانہ سمیت تعطیلات منانے کیلئے جموں و کشمیر گئے تھے لیکن حملے سے قبل وہ سرینگر پہنچ چکے تھے۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ ججز بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھے تاہم ایک انٹرویو میں ججوں نے بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ یہ تینوں ججز 17 اپریل کو جموں و کشمیر گئے اور 21 اپریل کو پہلگام پہنچے۔ معروف سیاحتی مقامات کو دیکھنے کے بعد انہوں نے پہلگام میں دن گزارا۔جسٹس نیرندرن نے بھارتی اخبار دی ہندو کو بتایا کہ ہم 22 اپریل کو حملے سے چند گھنٹے قبل صبح 9:30 بجے اس جگہ سے روانہ ہوئے، ہم نے پیر کے روز زیادہ تر سیاحتی مقامات بشمول کچھ مندروں کا دورہ کر لیا تھا۔