بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے مفصل ڈاکیومینٹری جاری کر دی گئی۔ڈاکیومنٹری میں پہلگام فالز فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیہ کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈاکیومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالز فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکیومینٹری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ پہلگام فالز فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔ڈاکیومینٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام سحگن فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلیٰ حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دے دی۔