فیصل آباد: جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق

 فیصل آباد(آئی این پی ) فیصل آباد کے تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق جھولے سے گرنے کے باعث حمنہ نامی بچی کے سر پر چوٹ لگی، تھانہ سول لائن میں والد کی مدعیت میں اتفاقیہ موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔