ممبئی(آئی این پی )بھارتی شہر گجرات میں میلے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جب 15سالہ بچی کے بال فیرس وہیل (جھولے ) میں پھنس گئے۔اس ہولناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک مذہبی تہوار کے موقع پر منعقد ہونے والے میلے میں پیش آیا،جہاں بچی جھولا جھولتے ہوئے اپنے کھلے بالوں کے ساتھ لطف اندوز ہو رہی تھی۔اسی دوران اچانک اس کے لمبے بال جھولے کی موٹر میں پھنس گئے،جس سے بچی شدید درد کے عالم میں چیخنے لگی۔بچی کی چیخیں سن کر میلے میں موجود دیگر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور اس کی مدد کرنے کو دوڑے۔