لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال ،میٹرک کی طالبہ تھی مالک اور منیجر کیخلاف مقدمہ
لڑکی نواں شہرکی رہائشی تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش بھائی نے وصول کی
ایبٹ آباد(آئی این پی )ایبٹ آباد میں جھولے سے گرکر میٹرک کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو میں جھولے سے گرکر لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیئا ہے، پولیس نے بتایا کہ ہرنو میں جھولے سے گرکر جاں بحق لڑکی کی شناخت ہوگئی ہے، لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال ہے اور وہ میٹرک کی طالبہ تھی۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی نواں شہرکی رہائشی تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش بھائی نے وصول کی ہے۔لڑکی کس کیساتھ سیاحتی مقام تک آئی اور کس طرح جھولے سے گری اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ بچی کی ہلاکت کے واقعے میں پارک کے مالک اور منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پارک مالک اور منیجر کیخلاف مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل بل سبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔