90 دن کے اندر درخواست دینا ضروری،والدین اور سرپرستوں کو بچوں کے شناختی کارڈ ضرور بنوانے کی ہدایت

 18سال عمر ہونے پرشناختی کارڈنہ بنوانے پر قید، جرمانہ 
 پاکستان میں ہر فرد کیلئے 18 سال عمر ہونے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار،بروقت درخواست نہ دینے پر 6ماہ قید بامشقت یا 50 ہزار تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں:نادرا آرڈیننس 
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) نادرا آرڈیننس کے تحت پاکستان میں ہر فرد کیلئے 18 سال عمر ہونے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے۔ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9(1)کے تحت 18 سال عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کیلئے درخواست دینا ضروری ہے۔ بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30(e)کے مطابق6ماہ قید بامشقت یا 50 ہزار تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ نادرا حکام کے مطابق والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی 18 سال عمر مکمل ہونے پر شناختی کارڈ ضرور بنوائیں تاکہ وہ تمام حقوق سے مستفید ہو سکیں۔مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔