اسلام آباد(آئی این پی )بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع دئیے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے بعد دریا میں پانی کے بہا ئومیں اتوار کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ موجودہ پانی کا بہا ئو تاریخی اوسط کے قریب ہے جبکہ آبی ذخیرے میں بھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ ریزروائر اس وقت 13.66 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش دستیاب ہے۔