بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے ، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں آبی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا گیا ہے۔دریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کا بہا 49 ہزار کیوسک تھا، دریائے جہلم میں آج پانی کا بہائو 44 ہزار کیو سک ہے، اسی طرح دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہا 29 ہزار کیوسک تھا، جبکہ دریائے چناب میں آج پانی کا بہائو 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں