وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ندیم افضل یا تو ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق قرضوں سے متعلق حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ پہلے ہی شیئر کیے جا چکے ہیں، اور جھوٹے دعوے دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتکِ عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل چن عدالت میں یہ دعویٰ ثابت کریں گے۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے وزراء یا سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں، اور چینی کی قلت کے معاملے میں تحقیقات کرنی چاہیے کہ غائب ہونے والے ٹرک کہاں گئے۔