اسلام آباد: اعظم سواتی کی بریت کی درخواست خارج، حساس اداروں پر متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد

اسلام آباد: اعظم سواتی کی بریت کی درخواست خارج، حساس اداروں پر متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔