اب ملکی سوئی گیس کسی کو نہیں ملے گی‘کنکشن پر مستقل پابندی عائد 30لاکھ درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں

 سوئی سدرن اور ناردرن  ایک سال میں 50فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کر سکے گی ‘ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا‘درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف  70فیصد زیادہ ہوگا
 ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا ‘ گھریلو صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد اوروصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن اور ناردرن 1سال میں 50فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کر سکے گی ۔درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔درآمدی گیس پر گھریلو صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا ہے۔فریم ورک کے تحت ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ۔سوئی سدرن اور ناردرن کوپہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔درآمدی گیس پرگیس کنکشن کیلئے فریم ورک 9شرائط پر مبنی ہے۔سوئی سدرن اور ناردرن 1سال میں 50فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی ۔ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا ۔درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔