سیشن کورٹ لاہور میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی۔
ڈیوٹی جج نے کیس کی کارروائی 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔فلک جاوید کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ درخواست کے مطابق قانون کے تحت صرف ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جا سکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔