جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کروانے والے تین بکیے گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں عمران، عماد اور اسلام شامل ہیں، جو ایشیا کپ کے پاکستان-بھارت میچ پر بھی جواء کروا رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے اور مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوئے کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔