جوہر ٹاؤن میں کرکٹ میچز پر آن لائن سٹہ لگانے والے 4 ملزمان گرفتار

جوہر ٹاؤن میں کرکٹ میچز پر آن لائن سٹہ لگانے والے 4 ملزمان گرفتار

جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز شامل ہیں جو پاک-انڈیا ایشیا کپ میچ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز پر بھی جواء کرواتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40 ہزار 500 روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔