جوہر ٹاؤن: شیر کے حملے میں بچے اور خاتون زخمی، مالکین گرفتار، مقدمہ درج

جوہر ٹاؤن: شیر کے حملے میں بچے اور خاتون زخمی، مالکین گرفتار، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے مقامی افراد پر حملے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

 پولیس نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شیر کے مالکین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

زخمیوں کی تفصیل:
5 سالہ ازہان
7 سالہ زوہا
30 سالہ خاتون ثمینہ
مقدمہ کی تفصیلات:
مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کیا گیا، مدعی ازہان کے والد ہیں۔
دفعات:

اقدام قتل
شیر کو قابو میں نہ رکھنے کی دفعات
وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی
ایف آئی آر کے اہم نکات:
شیر رات 9 بج کر 15 منٹ پر ڈیرہ کی دیوار پھلانگ کر گلی میں آیا۔
سب سے پہلے شیر نے 5 سالہ ازہان پر حملہ کیا۔
شور شرابہ پر شیر نے 7 سالہ زوہا اور ثمینہ کو بھی زخمی کیا۔
ملزمان ملک اعظم عرف شانی اور ملک ناظم موقع پر موجود تھے اور حملے کا منظر دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔
کوئی امدادی قدم نہیں اٹھایا گیا، شیر حملے کے بعد خود ہی واپس ڈیرہ میں چلا گیا۔
پولیس کارروائی:
ملزمان ملک اعظم عرف شانی، ملک غلام مرتضیٰ اور بہرام کو گرفتار کرلیا گیا۔
شیر کو قابو کر کے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملک ناظم اور شانی واقعے کے بعد شیر سمیت فرار ہوگئے تھے، جنہیں چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
 
وائلڈ لائف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤقف:
حکام کا کہنا ہے کہ شیر جیسے خطرناک جانور کو رہائشی علاقے میں رکھنا سنگین جرم ہے، اور مزید جانچ پڑتال کی جائے گی کہ شیر کو کس قانونی طریقے سے رکھا گیا تھا۔