وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں امریکا جانے والے وفد کا حصہ ہیں۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم اور وفد نے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔