قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔
ول جیکس سے بحث پر کارروائی
رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران حارث رؤف نے وائیڈ بال کے فیصلے پر اپیل کی، جس کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ ان کی بحث ہوگئی۔اس واقعے کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق انگلش ٹیم مقررہ وقت میں تین اوورز پیچھے رہی، جس پر ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔