اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابل حل نہیں: سعودی وزیر خارجہ

 سنجیدہ سیاسی عزم ہو تو مذاکراتی عمل سے حل کئے جا سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی اقدامات سے مکمل آگاہ کردیا :شہزادہ فیصل بن فرحان 
  ریاض(آئی این پی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابلِ حل نہیں ہیں اور اگر سنجیدہ سیاسی عزم ہو تو مذاکراتی عمل سے حل کیے جا سکتے ہیں،صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی اقدامات سے مکمل آگاہ کردیا ہے،غزہ میں امن مغربی کنارے سے جڑا ہے۔۔عرب نیوز سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ظاہر ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تمام تنازعات کو حتمی شکل دینے کے لئے   ایک مذاکراتی عمل ہونا ضروری ہے۔ ہم ان تنازعات کو ناقابلِ حل نہیں سمجھتے