فلسطین میں انسانی بحران ناقابل برداشت ہوچکا :سعودی وزیر خارجہ

 کشیدگی اور تنازعات کے دائرے میں توسیع کے اثرات خطرے کو ظاہر کر رہے ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہے 
 ریاض(آئی این پی )سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ فلسطین میں انسانی بحران ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ کشیدگی اور تنازعات کے دائرے میں توسیع کے اثرات ایک ایسی جامع جنگ تک پہنچنے کے خطرے کو ظاہر کر رہے ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں انسانی بحران کے حالات ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو تعاون اور امداد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، غزہ کی پٹی میں بحران کے آغاز سے لے کر اب تک سعودی عرب کی طرف سے فراہم کئے گئے کل پروگراموں اور منصوبوں کی رقم 500 ملین ریال سے زیادہ ہوگئی ہے۔