ایچ ای سی نے انڈرگریجوا یٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی )نے پاکستان میں انڈرگریجویٹ طلبہ کے  لئے انٹرن شپ اور انڈسٹری سے متعلقہ سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دیا۔ایچ ای سی کے تحت یہ نیا اقدام انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیم اور صنعت کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا اور گریجویٹس طلبہ کی عملی مہارتوں کو بہتر بنا کر انہیں ملکی و بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں زیادہ مسابقتی بنانا ہے