بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑا،پی پی رہنما کاقومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن اسمبلی شازیہ مری نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ کی مذمت کرتی ہوں ،اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں ،بھارت کی طرف سے کی گئی جارحیت کی بھی مذمت کرتی ہوں، ایران کی پارلیمنٹ نے پاکستان کے حوالے سے تشکر کے الفاظ استعمال کئے ہیں وہ بھی قابل تحسین ہیں۔ بلاول بھٹو نے جس طریقے سے پاکستان کا مقدمہ عالمی فورم پر رکھا وہ قابل تحسین ہے ، بلاول نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،مودی کی سوچ اس سے مزید بے نقاب ہوئی عوام پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے ،حکومت نے بجٹ میں کم سے کم اجرت کا بھی اعلان نہیں کیا پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں اضافہ کیا تھادو بجٹ پیش ہوگئے، حکومت اس بجٹ پر خود تقسیم ہے ،حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو پیپلز پارٹی سپورٹ نہیں کرتی ،سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں،خزانہ کی ٹیم کہاں ہے، کون نوٹس لے رہا ہے ؟یہ الفاظ کو گورکھ دھندا ہے ۔