اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئیکہا ہے کہ جو بانی کے بیانییکا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے، پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے بانی کا علاج ہوگیا ہے، بانی کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے، بس بہت ہوگیا جو بانی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے۔علیمہ خان نے ہدایت کی کہ پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے، ہماری اطلاع یہ ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا، اب ہم پارٹی کو بند کمروں میں نہیں میڈیا کے سامنے آ کر پیغام دیں گے