پشاور(آئی این پی )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دئیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دئیے جا رہے ہیں۔