پاکستان نے این سی ڈیز اور ذہنی صحت کے لئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے
ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون کو بریسٹ کینسر لاحق ہونے کا خدشہ ہے:، ڈاکٹر عائشہ عیسانی
نیویارک(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں نان کمیونیکیبل بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ میں ذہنی صحت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان نے این سی ڈیز اور ذہنی صحت کیلئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون کو بریسٹ کینسر لاحق ہونے کا خدشہ ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے بریسٹ اور سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کو پرائمری ہیلتھ کیئر سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ پاکستان میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین دی جا رہی ہے تاکہ خواتین میں رحم کے سرطان کی روک تھام ممکن ہو۔