سالانہ مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک گر گئی، 18 اشیاء مہنگی، 14 سستی اور 19 مستحکم رہیں
اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں ہائی اسپیڈ ڈیزل: +2.89 روپے فی لیٹر، * انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، * ایل پی جی گھریلو سیلنڈر: +1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من): +7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاء میں سستی ہونے والی اشیاء ٹماٹر (فی کلو): -52.36 روپے،* چکن (فی کلو): -58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا: -53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32 روپے، کیلا، لہسن، پیاز، چنے، دال ماش سمیت دیگر اشیاء بھی سستی ہوئی۔ جن چیزوں کی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ان میں بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں بغیر تبدیلی کے برقرار رہیں رہیں