آپ نام بتادیں ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں:وفاقی وزیرداخلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا ہے آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا؟ ۔فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈیل کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کیا آپ کسی ایک شخص کا نام لے سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا ہو کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں، صرف ایک نام بتادیں، لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے تنگ ہیں۔