بلاول بھٹو کا سسٹم ناکام ہونے کے بارے میں بیان تاخیر سے آیا‘یہ سارے ذاتی مفاد کے لئے اکھٹے ہوئے جس نے جو فائدہ لینا تھا لے لیا
بلاول نے تسلیم کرلیا پی ٹی آئی کے بغیر بات نہیں بنے گی، یہ بھی سٹیک ہولڈر ہیں ان کا اعتماد بحال کرانا ہوگا:چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بلاول بھٹو کا سسٹم کولیپس کا بیان تاخیر سے آیا، بلاول سمیت سارے لیڈر بتادیں کیسے سسٹم کو ری سیٹ کریں؟ یہ سارے ذاتی مفاد کے لیے اکھٹے ہوئے جس نے جو فائدہ لینا تھا لے لیا۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان نے کہا میں انصاف مانگتا ہوں یہ ان کا حق ہے بانی نے ملک کی تینوں بڑی عدالتوں کے چیف جسٹس کو خط لکھا مطالبہ کروں گا بانی اور ان کی فیملی کا علاج کرائیں اور انہیں علاج پر شکایت نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا نیب کے قوانین تبدیل کرکے اپنے کیسز ختم کروالیے، ای وی ایم کو نکال کر کہا گیا سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں، آپ نے اقتدار لیا آپ بینیفشری ہیں، ضرور کسی اور نے ا?پ کو اس کرسی تک پہنچایا، سسٹم کو اگر ری سیٹ کرنا ہے تو عوامی فلاح بہبود، جمہوریت کے لئے کرنا ہے، جمہوریت میں سارے اسٹیک ہولڈر ہیں۔بلاول نے اپنے بیان میں تسلیم کرلیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر بات نہیں بنے گی، یہ بھی اسٹیک ہولڈر ہیں ان کا اعتماد بحال کرانا ہوگا، نظام پر اعتماد تب بحال و گا جب لوگوں کو انصاف ملے گا، اس نظام میں الیکشن صاف شفاف اور عدلیہ آزاد ہوگی، میں کسی ایک کو بھی شک کا فائدہ نہیں دوں گا، کراچی میں 15سیٹیں ایم کیو ایم کے پاس گئیں یہ آپس کے مفادات کے لیے اکھٹے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ جمہوریت کے لئے ہے جب انکے مفادات کو ٹھیس پہنچتی تو یہ اور طرف ہو جاتے ہیں۔