کراچی میں نشہ میں دھت ڈرائیور کی گاڑی سے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، گرفتار

کراچی میں نشہ میں دھت ڈرائیور کی گاڑی سے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، گرفتار

کراچی کے ملیر کینٹ کے علاقے راشدی گوٹھ میں ایک شرابی شخص نے ڈبل کیبن گاڑی پر سوار ہو کر موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو ہٹ کرتے ہوئے ایک لوڈر رکشہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

 واقعہ کے دوران نشہ میں دھت ڈرائیور عظمت علی شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی اور اس کا کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور شدید نقصان ہوا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد ہوئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے دو مقدمات درج کیے، ایک غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا اور دوسرا شراب کے استعمال کا۔

ملزم کے پاس لائسنس نہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نشہ میں تھا اور گاڑی بھی اس کے اختیار میں نہیں تھی۔ واقعہ کے دوران شہریوں نے ڈرائیور پر بدترین تشدد بھی کیا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر کئی چوٹیں آئیں۔ ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔