مسجد و دربار حضرت درس بڑے میاں ؒکی ترقیا تی سکیم کا افتتاح

 لاہور( خصوصی رپورٹ)معاشرتی و سماجی خلفشار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے، جوپرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے۔ حکومت دینی طبقات کے ساتھ بہترین تعلقات کارکی حامل، روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اوقاف تعمیر و ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف گامزن، صوبہ بھر کے مزارات و مساجد پر جاری منصوبہ جات کی بروقت اور ٹائم لائن کے اندرتعمیر ات تیزی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے ترقیاتی سکیم دربار حضرت درس بڑے میاں ?لاہور کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا۔