دربار حضرت شاہ جمالؒ میں سولر سسٹم کا افتتاح

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری/ چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے دربار حضرت شاہ جمالؒ میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا جامع حکمت عملی سے '' ماڈل شرائنز'' کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیرہوگیا۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں آصف اعجاز، اشفاق ڈیال، شیخ محمد اختر، حافظ اسعد عبید بھی موجود تھے۔