پنجاب پولیس کی کارروائی، ڈیرہ غازی خان میں انتہائی مطلوب دہشتگرد بلال کھوسہ ہلاک

لاہور، ڈیرہ غازی خان(آئی این پی )پنجاب پولیس کو ٹارگٹ کلنگ، سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بلال کھوسہ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہو گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ کالا کی حدود میں پولیس ٹیم رات گئے معمول کے گشت پر تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی سے محفوظ پوزیشنز لیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت بلال عرف بشیر کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھی پسپا ہو کر فرارہو گئے