فضائی آلودگی:سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

تمام سکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر لگیں گے، دوپہر ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی
جمعہ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی، سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 2 سے 4 بجے تک لگیں گے 
 لاہور (کرائم رپورٹر) فضائی آلودگیکی وجہ سے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر کے تمام اسکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ چھٹی دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر ہوگی۔ٹیچرز کے لیے ڈیوٹی ٹائم دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کی چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔مزید برآں، محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے اسکول دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ موسمِ سرما میں بچوں اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔