بھارتی وزیر کا آسٹریلوی کرکٹرز سے بدتمیزی پر ردعمل، واقعہ کو غلطی قرار دیا

بھارتی وزیر کا آسٹریلوی کرکٹرز سے بدتمیزی پر ردعمل، واقعہ کو غلطی قرار دیا

بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلاڑیوں کی غلطی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی اور انہیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے سیکیورٹی کی ناکامی کو بھی تسلیم کیا اور اس واقعے کو سیکیورٹی کی غفلت قرار دیا۔دوسری طرف، کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا کہ وزیر کا بیان گھناؤنا اور گھٹیا ہے، اور پورا ملک اس واقعے پر غمگین ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران اندور میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ملوث شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔