آسٹریلوی ٹاپ کرکٹرز کا بگ بیش چھوڑ کر ایس اے20 کھیلنے پر غور

آسٹریلوی ٹاپ کرکٹرز کا بگ بیش چھوڑ کر ایس اے20 کھیلنے پر غور

بگ بیش لیگ سے وابستہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز مبینہ طور پر بہتر معاوضے کے لیے جنوبی افریقہ کی لیگ ایس اے20 لیگ میں شرکت پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز سمیت چند سینئر کھلاڑی 2028 میں اس ممکنہ تبدیلی کے لیے این او سی لینے پر غور کر سکتے ہیں، کیونکہ بگ بیش لیگ کے معاوضے دیگر بڑی فرنچائز لیگز کے مقابلے میں کم سمجھے جا رہے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو حال ہی میں انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ میں شرکت کے لیے بھاری معاوضے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی مصروفیات کو ترجیح دی۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا بگ بیش لیگ میں اوورسیز ڈرافٹ سسٹم ختم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں پر بڑھتے اخراجات اور مقامی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں عدم توازن نے بھی بحث کو جنم دیا ہے۔دوسری جانب پیٹ کمنز نے ان خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔