27 اکتوبر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے، شگفتہ نورین کاظمی

مظفرآباد (آئی این پی )نائب صدر وممبر آرگنائزیشن کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے،بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کو کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے خلاف آج تک جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ایک حصہ پر قبضہ کیا،بھارت نے نام نہاد معاہدہ الحاق ہندوستان کو بنیاد پر کر جموں وکشمیر پر اپنا دعویٰ کیا جس کو اقوام متحدہ نے مسترد کیا