سرینگر (آئی این پی)بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کم نہ ہوسکی، مقبوضہ کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹر نظرآنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کم نہ کرسکا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹر لگ گئے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز چسپاں ہیں، پوسٹرز پر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور جے 10سی طیاروں کی تصاویر ہیں