پاسبانِ وطن پاکستان کے نام سے قائم سیاسی جماعت باضابطہ طور پر رجسٹر

 ہم اس ملک کے مایوس عوام کے لیے امید کی کرن بننے آئے ہیں ‘ صدر محمد طاہر کھوکھر 
اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاسبانِ وطن پاکستان کے نام سے قائم ہونے والی سیاسی جماعت کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا اس فیصلے کے ساتھ ہی پارٹی نے آئین و قانون کے تحت ملک بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں پاسبانِ وطن پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی جس میں پارٹی کے مقاصد وژن منشور اور ملک کے سیاسی و معاشی حالات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پاسبانِ وطن پاکستان کے صدر محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے مایوس عوام کے لیے امید کی کرن بننے آئے ہیں ہمارا مقصد صرف سیاسی نعرے لگانا نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھانا ہے ہم نے ان تمام بنیادی مسائل کی نشاندہی کر لی ہے جن کی وجہ سے عوام آج بھی غربت بے روزگاری بدامنی اور مہنگائی کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر اہم ایشوز کو سیاسی رنگ دے کر عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا آج عوام کے پاس کوئی ایسی قیادت نہیں جو خلوصِ نیت سے ان کے لیے کام کرے پاسبانِ وطن وہ پلیٹ فارم بنے گا جو حقیقی عوامی خدمت شفافیت اور نظام کی اصلاح کے لیے میدان میں اترے گاہم جانتے ہیں کہ ملک کی ترقی کا راستہ رکاوٹوں سے خالی نہیںلیکن ہم نے ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کا عزم کر رکھا ہے