تمام لائسنس دفاتر میں شکایت رجسٹر رکھنے کافیصلہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایفیشینٹ ورکنگ کیلئے سٹاف برانچ انچارجز سے میٹنگ کی سی ٹی او لاہور نے فرداً فرداً تمام برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر شکایت سیل، لائسنس برانچ، اکاونٹ، ایم ٹی، آڈٹ برانچ کی ورکنگ کا جائزہ لیاسی ٹی او لاہور کا تمام لائسنس دفاتر میں شکایت رجسٹر رکھنے کا حکم دیا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق عوامی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے، دفاتر میں نارواسلوک،کریشن و عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں،پیپر لیس ورکنگ اور شفافیت کیلئے ہر قسم کی چھٹی،تبادلے،این او سی درخواستیں آن لائن موصول ہونگیں ٹریفک آفیسر فلائنگ اسکواڈ تمام سیکورٹی پروگرامز اور ڈیوٹی کے ذمہ دار ہونگے،تمام ریڈرز،او ایس آئی تفریحی و تاریخی مقامات، مارکیٹوں و دیگر سیکورٹی پروگرامز کی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے، سرکل افسران کو روڈ انجینئرنگ، ایکسڈنٹ ہاٹ اسپاٹ اور ٹریفک کنجشنز پوائنٹس بارے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی موثرٹریفک پلان کیلئے سرکل افسران تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ میٹنگ کریں،ہم نے رانگ پارکنگ اور تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،ڈویڑنل و ٹریفک افسران دفاتر میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں،