لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنی پنجاب میں فیزیکل فٹنس کمپنی رجسٹر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لئے مہلت دے دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کیوکیل نے موقف اختیار کیا ایکٹ کے تحت سوسائٹی رجسٹر کر انا چاہتے ہیں، رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنی پنجاب نے بطور کمپنی رجسٹر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔