واشنگٹن(آئی این پی )گوگل نے ایک ہفتے میں دوسری بار ہنگامی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے تاکہ ایک سنگین خامی کو دور کیا جا سکے، جو صارفین کے سسٹمز کو ریموٹ کوڈ ایکزیکیوشن حملوں کے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔تازہ اپ ڈیٹ CVE-2025-12036 نامی خطرناک بگ کو نشانہ بناتی ہے جو کروم کے V8 جاوا اسکرپٹ انجن میں پایا گیا ہے۔ اس خامی کے ذریعے ہیکرز کسی متاثرہ ویب سائٹ پر وزٹ کرانے سے ہی سسٹم پر نقصان دہ کوڈ چلانے کے قابل ہو جاتے ہیں صارف کو کسی اضافی عمل کی ضرورت نہیں ہوتی۔گوگل ٹیم کے رکن سرینواس سِستا کے مطابق یہ مسئلہ گوگل کے اے آئی سیکیورٹی ٹول Big Sleep نے دریافت کیا۔ بگ کی مزید تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اپ ڈیٹ انسٹال کر سکیں