واشنگٹن(آئی این پی) چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی نے گوگل کروم کے مقابلے پر ویب برائوزر تیار کرنیکا فیصلہ کریا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس نے چیٹ جی پی ٹی جیسا مقبول چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا۔اب یہ کمپنی گوگل کے بزنس کے ایک اہم پہلو کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے کروم کے مقابلے پر ایک ویب برائوزر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے