پاکستان میں گوگل کروم بکس بنانے کی تیاریاں مکمل

کروم بکس ہری پور میں تیار کی جائیں گی، پانچ سو افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے 
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں گوگل کروم بکس بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، جس سے پانچ سو افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ میڈیارپورٹ  مطابق پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ کروم بکس نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن فیکٹری (این آر ٹی سی)ہری پور میں تیار کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا  گیجٹس کی تیاری کے لیے فیکٹری میں جدید اسمبلی لائن نصب کر دی گئی ہے، یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹیک ویلی پاکستان اور گوگل ے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے،