نیویارک(آئی این پی)امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے مقبول برازر کروم کو فروخت کرنے پر مجبور کیے جانے کا امکان ہے۔اس مقصد کے لیے امریکی حکومت کا محکمہ انصاف جج سے رابطہ کرے گا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف سے منسلک اینٹی ٹرسٹ حکام نے اپنا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔