اسلام آباد(آئی این پی )کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کیلئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا۔ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،بجلی صارفین سے8ارب41 کروڑ روپے وصولی کے لئے درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ۔درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے،اس کے مطابق فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔نیپراکی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پرسماعت6 نومبرکو کی جائے گی،کیپیسٹی چارجزکی مد میں21ارب 70کروڑ20لاکھ روپیوصولی کی درخواست کی گئی ہے ،اس کے علاوہ آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں3 ارب 97 کروڑ80لاکھ روپے کی کمی مانگی گئی ہے جولائی تاستمبر2025 کی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کی گئی تھی،آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 کے لئے کیا گیا۔