اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی

 31دسمبرکو سروس بحال،ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک ،بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ ، بات چیت جاری :وفاقی وزیر
لاہور(نیٹ نیوز)ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کیلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء￿  تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کیلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے۔ پیسنجر سے پیسے کماکر فریٹ پر لگا رہے ہیں دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔