جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی، ٹرین پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے
سکیورٹی اور حکومتی سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا:پریس کانفرنس
کوئٹہ(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس جمعرات سے پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے، ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں، ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں، اس لئے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے