بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رابطے کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے ملک میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے اور حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔بیرسٹر گوہر خان نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ موجودہ صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔