شی جن پنگ اور محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شی جن پنگ اور محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چینی صدر نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت نہیں کرے گا اور ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکانے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے سفارتی عمل متاثر ہوا۔ ان کے مطابق ایران ایک پرامن ملک ہے اور امریکا کی جانب سے جارحانہ اقدامات کیے گئے، جبکہ اس صورتحال سے پاکستانی ثالث کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔